نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی
کیپشن: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی

ایک نیوز: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی غلط کام پر کاروائی کرنا آپ کا اختیار ہے، عمران خان کے الزامات کی پروا نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت پوری طرح آپ کے ساتھ ہے بلا خوف اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اورعمران خان کے الزامات اور تنقید کی پرواہ نہ کریں،نظر انداز کریں، وہ تو ہمیں روزانہ گھر بھیج کر سوتا ہے۔صاف شفاف انتخابات میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ صوبے میں امن وامان کی بہتری کےلیے مکمل تعاون کریں گے۔کسی بھی غلط کام پر ایکشن لینا آپ کا اختیار ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ جو اعتماد مجھ پر کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، اپنی آئینی ذمہ داری سے باہر نہیں نکلوں گا، صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے اور صاف شفاف انتخابات کے لیے وفاق کا تعاون درکار ہوگا۔ وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔