ڈالر کی بڑی چھلانگ،ایک ہی دن میں 24روپے مہنگا

ڈالر کی بڑی چھلانگ،ایک ہی دن میں 24روپے مہنگا
کیپشن: روپے کی قدر میں کمی۔۔ڈالر مزیدمہنگا

ایک نیوز: امریکی ڈالرکی پرواز جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 255روپےکا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر17روپے مہنگا ہونے کے بعد 260 روپے پرٹریڈ ہورہا ہے۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 243روپے پربند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا مثبت آغاز
 دوسری جانب  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور اب تک ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

 چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کے دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق 11 بجے کے قریب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی تجارت 243 روپے پر ہو رہی تھی، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، تاہم اب بھی صورتحال پریشان کن ہے کیونکہ ان ذخائر سے صرف 3 ہفتوں کی درآمدات ہوسکتی ہیں۔

یادرہے ایکسچنج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رکن کے مطابق منگل کے روز منی چینجرز نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ ڈالر ریٹ پر کیپ ختم کر دی جائے گی اور اوپن مارکیٹ کے حساب سے ڈالر کا ریٹ 250 روپے سے زائد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ طے شدہ نکات کے مطابق بدھ کے روز مارکیٹ کے آغاز پر کیپ ختم کرکے نئے ریٹ جاری کیے۔ ’تاہم سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز کے نمائندوں سے صبح میٹینگ کی اور انہیں پابند کیا کہ ڈالر کا ریٹ 250 روپے تک نہ لے جایا جائے، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے  تین روپے اضافے کے ساتھ 243 روپے کا ریٹ جاری کیا۔