کورونا کے21مثبت کیسز، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا کے21مثبت کیسز، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک
کیپشن: کورونا کے21مثبت کیسز، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک

ایک نیوز: قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 416 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 416 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔