عمران خان کی گرفتاری کا پلان ؟خواجہ آصف نے جواب دیدیا

عمران خان کی گرفتاری کا پلان ؟خواجہ آصف نے جواب دیدیا
کیپشن: Imran Khan's arrest plan? Khawaja Asif replied

ایک نیوز :وفاقی وزیرداخلہ خواجہ آصف نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے پلان سے پردہ اٹھا دیا ۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان عدلیہ اور دیگر اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی عدلیہ کو  پی ٹی آئی چیئرمین گالیاں بھی دیتے رہے ہیں۔آج عمران خان کی آواز سے خوف ظاہر ہو رہا تھا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان اس شخص کو گالیاں دیتا ہے جس کی انگلی پکڑ کر یہ اقتدار تک پہنچا۔ ان کے دور میں بھی گرفتاریاں ہوئیں آج انکی گرفتاریاں ہورہی ہیں تو چیخیں نکل رہی ہیں ۔ عدلیہ اگر فواد چودھری کی ضمانت منظور کرتی ہے تو ہمیں کوئی گلہ نہیں۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ سے چیئرمین نیب کو ماضی کی طرح فون نہیں کیا گیا، نہ ہی بشیر میمن کو بلا کر کہا گیا کہ کیس بناؤ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے گھروں پر پہنچنے کی دھمکی دی جائے تو ہمیں دفاع کرنا چاہیے، کسی بھی صورت ہم قانون کا غلط استعمال نہیں کریں گے، جو عمران خان نے کیا تھا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس ہم نے تو نہیں کیا، 7 سال سے چل رہا ہے، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کرتا تھا، تب تو نہیں بولتے تھے ۔