پنجاب میں نئے انتخابات :صدرعارف علوی میدان میں آگئے

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے نئے انتخابات :صدرعارف علوی کا بڑا ایکشن 
کیپشن: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے نئے انتخابات :صدرعارف علوی کا بڑا ایکشن 

ایک نیوز :پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد انتخابات کرانے کیلئے صدر مملکت بھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے۔ 
ذرائع کےمطابق دورہ لاہور کے دوران صدر عارف علوی سے گورنر بلیغ الرحمان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہیے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ، صدر عارف علوی ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچےتھے ۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے جبکہ 27 جنوری کو 10 بجے لمز کا دورہ کریں گے۔
  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ لاہور کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے دو ملاقاتیں کیں ۔