اسحاق ڈار کی سینئر امریکی وزارت خزانہ کے عہدیدار سے ملاقات 

اسحاق ڈار کی سینئر امریکی وزارت خزانہ کے عہدیدار سے ملاقات 
کیپشن: Ishaq Dar's meeting with senior US Treasury official

ایک نیوز : وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار رابرٹ کپروٹھ نے ملاقات کی ، ملاقات میں اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی عہدیدار کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور مالی نقصانات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت میں گامزن کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، تمام مشکلات کا تحمل اور حوصلے سے مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔

امریکی عہدیدار رابرٹ کپروٹھ نے معاشی استحکام سے متعلق حکومتی کوششوں کو سراہا اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات میں امریکی سینئیر حکام کے علاوہ وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا اور طارق باجوہ بھی موجود تھے۔