سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں اضافہ

ایک نیوز  : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق سونا 700روپے اضافے کیساتھ  2 لاکھ 15 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ، 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 14 روپے پر پہنچ گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2054 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے مستحکم رہی۔