ایک نیوز:پی ایس ایل سیزن ٹین میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز مارک چیپمین پاکستان پہنچ گئے۔
مارک چیپمین آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرینگے،وہ ٹیم کیساتھ آج 6 بجے پریکٹس میں بھی حصہ لیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹین میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، آج پی ایس ایل 10میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا،میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رات 8بجے شروع ہوگا۔
گزشتہ روزپی ایس ایل 10میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے کراچی کو 6وکٹوں سے شکست دیدی تھی،اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کراچی نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے،ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے،نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے،کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر جبکہ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔