وزیراعظم نےواضح کیا ہمیں امداداورقرض نہیں چاہئے،عطاتارڑ

وزیراعظم نےواضح کیا ہمیں امداداورقرض نہیں چاہئے،عطاتارڑ
کیپشن: The Prime Minister clarified that we do not need aid and loans, Attaar

ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےواضح کیا ہمیں امداداورقرض نہیں چاہئے۔
تفصیلات کےمطابق ایس آئی ایف سی کےاجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ  ایس آئی ایف سی کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا، ایس آئی ایف سی ایک سنجیدہ فورم ہے، آج ایس آئی ایف سی کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا ہے،ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہے، ایس آئی ایف سی کے فورم پر سب متحد ہیں۔

عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ اجلاس میں شرکت پر تمام وزراءاعلیٰ کے مشکور ہیں،  تمام صوبائی حکومتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا،ایس آئی ایف سی کے اندر سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے چھ ڈیسک بنائے جائیں گے، ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کی لائف لائن ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہمیں امداد اور قرض نہیں چاہئے، ہمارا فوکس سرمایہ کاری اور تجارت پر ہوگا، ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس تسلسل سے ہوں گے، ملکی ترقی کے لئے وفاق اور صوبے ایک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔