ایم پی اے فضل الٰہی کاگرڈاسٹیشن پردھاوا،9فیڈرچالوکرائے،ترجمان پیسکو

ایم پی اے فضل الٰہی کاگرڈاسٹیشن پردھاوا،9فیڈرچالوکرائے،ترجمان پیسکو
کیپشن: MPA Fazal Elahi stormed the station, 9 feeders were rented, spokesperson Pesco.

ایک نیوز:ترجمان پیسکونےکہاہےکہ ایم پی اےفضل الٰہی نےمظاہرین کےہمراہ رحمن باباگرڈاسٹیشن پردھاوابولااورنوفیڈرچالوکرائے۔
ترجمان پیسکوکےمطابق ایم پی اے فضل الٰہی نے مظاہرین کے ہمراہ پیسکو رحمن بابا گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا،فضل الٰہی مظاہرین کیساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور زبردستی فیڈرز چالو کرائے ، مظاہرین نے زبردستی 9فیڈرز چالو کرائے جو ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی ۔

ترجمان کےمطابق آن کرائے گئے فیڈرز میں ہزارخوانی، یکاتوت، اخون آباد، نیو چمکنی، سوڑیزئی بالا، شالوذان اور قلندرآباد شامل ہیں ، مذکورہ فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 80فیصد سے زائد ہیں ،پیسکو کیجانب سے مذکورہ فیڈرز پر لاسز کم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔