راولپنڈی: پی ٹی آئی کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

راولپنڈی: پی ٹی آئی کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن
کیپشن: Rawalpindi: Police crackdown against PTI(file photo)

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ راولپنڈی پولیس نے احتجاجی ریلیوں کیخلاف ایکشن لینا شروع کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خلاف قانون مجمع لگانے، نعرہ بازی کرنے سمیت جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام سے بند کرنے پر تحریک انصاف کے 13 نامزد عہدے داران سمیت 170 نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔  

تحریک  انصاف کے عہدے داران راجہ ساجد جاوید، راجہ عبدالوحید قاسم ،ملک یاسر کلیامی، مون چوہدری ،ملک طاہر، امیر افضل قریشی،راجہ ضیاء، ملک وحید اختر، شہزاد خان ،مرزا بشیر ،غنی پٹھان ، مبین افضل،ربنواز قریشی سمیت 170 نامعلوم کارکنان کو مقدمے میں نامزد کردیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے عہدے داران اور کارکنان نے گزشتہ روز بانٹھ مندرہ کے مقام پر جی ٹی روڈ کو زبردستی گاڑیاں لگا کر دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ زبردستی بند کرنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ رات گئے تک جی ٹی روڈ کو گاڑیاں لگا کر بند رکھا گیا۔ غیر قانونی مجمع سمیت نعرے بازی کی گئی۔ جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔