نوجوان نےاڑنے والی چھتری ایجاد کرلی

نوجوان نےاڑنے والی چھتری ایجاد کرلی
کیپشن: نوجوان نےاڑنے والی چھتری ایجاد کرلی

ویب ڈیسک:نوجوان نے بارش سے بچنے کیلئے اڑنے والی چھتری ایجاد کرلی۔
 رپورٹ کے مطابق ایک نوجوان انجینئر نے اڑنے والی چھتری ایجاد کرکے اس مشکل کو حل کردیا، یہ چھتری بارش میں صارف کا پیچھا کرتی ہے۔
اس چھتری میں گھریلو گیجٹ سٹور سے خریدا گیا جبکہ چھتری بنانے میں پیلا پیراشوٹ اور 3D پرنٹ شدہ اجزاء بھی شامل ہیں جن کے سرے پر پروپیلر بھی استعمال کیا گیا ہے، اس منفرد اختراعی چھتری کا استعمال ریموٹ کنٹرول سے کیا جاتا ہے  تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ سر کے اوپر رہے۔
لیکن یہ چھتری دوسرے کاموں جیسے کہ شاپنگ بیگ لے جانے کے لیے دونوں ہاتھوں کو آزاد رکھے گی اور اسے ہاتھ میں پکڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نوجوان موجد نے یہ چھتری اپنے یو ٹیوب چینل پر دکھائی اور کہا کہ وہ اس ایجاد کو مستقل طور پر تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔