قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کوکیامراعات ملیں گی؟

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کوکیامراعات ملیں گی؟
کیپشن: What privileges will the chairmen of the standing committees of the National Assembly get?

ایک نیوز:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو بھی بھاری بھر کم مراعات حاصل ہوں گی ۔
 پارلیمانی ذرائع کےمطابق اراکین پارلیمنٹ سیلریز و استحاق ایکٹ 1974 کے تحت چیئرمین اضافی مراعات کے حقدار ہوں گے، ہر کمیٹی کے منتخب چیئرمین کو بنیادی تنخواہ کی مد میں 2 لاکھ روپے سے زیادہ ماہانہ ملیں گے، چیئرمین کو 1300 سی سی کار بمعہ ڈرائیور دی جائے گی 360 لٹر پیٹرول ماہانہ ملے گا، گریڈ 17 کا ایک پرائیویٹ سیکرٹری، گریڈ 15 یا 16 کا پرائیویٹ اسسٹنٹ اور نائب قاصد بھی ملے گا۔

پارلیمانی ذرائع کےمطابق چیئرمین کی رہائشگاہ پر نصب سرکاری ٹیلیفون کی حد 10 ہزار ماہانہ، دفتری فون فری ہو گا، چیئرمین کمیٹی کو پارلیمنٹ ہاوس کی طرف سے دفتر بھی الاٹ کیا جائے گا، بطور ایم این اے ملنے والی مراعات جاری رہیں گی، ایم این کی تنخواہ سے چیئرمین کمیٹی کو 12 ہزار روپے اضافی ملیں گے، چیئرمین اور اسکی فیملی کے میڈیکل اخراجات گریڈ 22 کے آفیسر کے برابر ہوں گے بطور ایم این اے دیگر مراعات اور الاونسز بھی ملتے رہیں گے،قومی اسمبلی ہر سال قائمہ کمیٹیوں کے لیے الگ سے بجٹ مختص کرتی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کی صورت میں کمیٹی اجلاس ہوا تو 4700 ڈیلی الاونس کی مد میں ملے گا۔