راولپنڈی:مسافربس پرفائرنگ،1جاں بحق،دوسرازخمی

کوئٹہ سےلاہورجانےوالی مسافربس پرحملہ،1جاں بحق
کیپشن: Attack on passenger bus from Quetta to Lahore, 1 killed

ایک نیوز:راولپنڈی سےلاہورجانےوالی مسافربس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک  شخص جاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق مسافربس حویلی آزادکشمیر سےبراستہ راولپنڈی لاہورآرہی تھی کےراستےمیں نامعلوم افرادنےبس کوروکااورڈکیتی کی واردت کےدوران مزاحمت کرنےپرفائرنگ کردی۔فائرنگ سےدومسافرزخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کےمطابق فائرنگ سےزخمی ہونےدونوں مسافروں کوطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پردوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے ایک زخمی دم توڑگیا۔ جاں بحق ہونےوالےکی شناخت فاروق کےنام سے ہوئی،جبکہ زخمی کی شناخت اخترکےنام سےہوئی۔موقع واردت سے شواہداکٹھےکرکےواقعہ کی تحقیقات کاآغازکردیاگیاہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کا معلوم ہوتا ہے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔