اسرائیل کورفح میں فوری آپریشن روکناہوگا،عالمی عدالت کاحکم

اسرائیل کورفح میں فوری آپریشن روکناہوگا،عالمی عدالت کاحکم
کیپشن: Israel must immediately stop the operation in Rafah, the order of the world court

ایک نیوز:عالمی عدالت نےحکم دیاکہ اسرائیل کورفح میں فوری آپریشن روکناہوگا۔
تفصیلات کےمطابق عالمی عدالت نے نسل کشی کنونشن کے تحت پیش کی گئی جنوبی افریقہ کی درخواست کا خلاصہ پڑھا۔
اسرائیل کو رفح میں آپریشن روکنے کی درخواست پر عالمی عدالت نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے جینو سائیڈ کنونشن کے تحت اسرائیل کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔10 مئی کو اسرائیل نے رفح میں آپریشن رکوانے کی استدعا کی۔درخواست میں اسرائیل پر نشل کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے 7 مئی کو رفح میں زمینی آپریشن شروع کیا۔عدالت نے 28 مارچ کے حکم میں کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے جو اب مزید خراب ہوچکی ہے۔عدالتی فیصلے کے باوجود اسرائیل غزہ میں قتل عام کر رہا ہے۔ رفح میں لاکھوں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔رفح میں اسرائیلی آپریشن سے 8 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوئے۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روکے۔ اسرائیل 1 ماہ میں اس حکم کے تحت کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیے۔ اسرائیل غزہ میں فوری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے۔
عالمی عدالت نے فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سنایا ہے۔
واضح رہےکہ 15ججزمیں سےتیرہ ججزنےاسرائیل کےخلاف فیصلہ دیاجبکہ دوججزنےاس کےحق میں فیصلہ دیا۔