اوگرانےآرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرانےایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
کیپشن: It also increased the prices of LNG

ایک نیوز:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےآر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔
 سوئی ناردرن کیلئےآر ایل این جی کی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ،سوئی سدرن کیلئےآر ایل این جی کی نئی قیمت 12.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔
 اپریل کیلئے سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، اپریل کیلئے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔