وزیراعلیٰ مریم نوازکےزیرصدارت کابینہ کااجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے

وزیراعلیٰ مریم نوازکےزیرصدارت کابینہ کااجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے
کیپشن: Cabinet meeting chaired by Chief Minister Maryam Nawaz, important decisions were taken

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ۔عمران خان نیازی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی گئی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 8ویں  اجلاس میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ۔تحریک انصاف کے بانی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی  منظوری دے دی گئی ۔
اجلاس میں بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمودکی نامزدگی کی منظوری دی گئی پامکو(PAMCO)ااور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کیساتھ سیٹلمنٹ کی منظوری  بھی دے دی گئی جبکہ 12 رکنی کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی ۔
کابینہ کے اجلاس میں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کےلئے  اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری اور سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی  جبکہ پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام کی منظوری کے ساتھ پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ2017کے تحت کمپنی  کی منظوری دے دی گئی ۔
کابینہ اجلاس میں دوران ملازمت وفات پانے والےپی ایس پی  پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امدادکی منظوری بھی دی گئی جںکہ پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد کی تعیناتی کی منظوری اور پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی منظوری دی گئی اجلاس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز و حکام شریک ہوئے ۔