عدالت نےپیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا 

عدالت نےپیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا 
کیپشن: The court stopped Pemra from taking disciplinary action against TV channels

ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ۔
تفصیلات کےمطابق عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواست پر پیمرا کو نوٹس جاری کردیاگیا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے کورٹ رپورٹرز تنظیموں کی درخواست پر سماعت کی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا ،پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جانب سے دائر درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد بھی عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے پیمرا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا اور سیکرٹری انفارمیشن کو نوٹس جاری کر دیے، پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔