روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی

روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی
کیپشن: A further decline in the value of the dollar against the rupee

ایک نیوز:روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.30 روپے سے کم ہوکر 278.21 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر مستحکم رہا۔
پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کے ایس ای 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح 76 ہزار 248 پوائنٹس کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس 76 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا ۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ میں پورا دن 1.16 فیصد کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ میں 23 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔مارکیٹ میں 215 کمپنیوں کے حصص میں اصافہ جبکہ 144 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔