سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کو منحرف کر دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،لطیف کھوسہ

یہ سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کو منحرف کر دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،لطیف کھوسہ
کیپشن: They think they will derail PTI, then this is their misunderstanding, Latif Khosa

ایک نیوز:رہنماپی ٹی آئی لطیف کھوسہ نےکہاہےکہ یہ سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کو منحرف کر دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن، لطیف کھوسہ، فردوس شمیم نقوی اورعلی محمد خان نے خیبرپختونخواہ ہاؤس میں پریس کانفرنس کی۔ 
رؤف حسن نے کہا کہ رات کو ہمارے سیکریٹریٹ پر نقب لگائے گئے دو سال سے ہم ریاست کے فاشزم میں جی رہے ہیں، یہ لوگ وزیراعظم کو نکالتے تھے اور لاتے تھے، اس بار وہ نہیں ہوا تو انہوں نے 9 مئی کا ڈرامہ کیا۔
رؤف حسن نے کہا کہ الیکشن میں جس طرح سے عوام نے ووٹ دیا وہ آپ کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ان کے پاس اب ایک ہی راستہ رہ گیا ہے کہ اب ہمیں یہ قتل کر دیں اور یہ بات اب اسی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کوئی ایسی جگہ رہنے دیں جہاں ملک کی سب سے بڑی جماعت کیمرے کے سامنے بات کر سکے، کل رات جو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر حملہ ہوا وہ جمہوریت پرحملہ تھا ۔
علی محمد خان نے کہا کہ وزیر داخلہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ سیریز آف ایکشن ہم دیکھ رہے ہیں، آج بلڈنگ کے باہر زمین پر بیٹھ کر کور کمیٹی کا اجلاس کریں گے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،  اگر یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو منحرف کر دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو عدلیہ پرچڑھ دوڑے ہیں باقاعدہ عدلیہ کو للکاررہے ہیں وہ اس قابل نہیں ہیں کہ ان کا نام لیا جائے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ 16 ماہ کہاں گئے جس میں تم نے عدلیہ کا مذاق اڑایا، الیکشن سے ایک ہفتہ پہلےبانی پی ٹی آئی کونیب کیسز میں سزا سنائی گئی۔190 ملین پاؤنڈ کہاں گیا؟ ووٹ کو عزت دو، آپ نے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اب بانی پی ٹی آئی کو بھی لائیو دکھایا جائے ۔