یو اے ای پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطاتارڑ

یو اے ای پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطاتارڑ
کیپشن: UAE will invest 10 billion dollars in Pakistan, Atatar

ایک نیوز:متحدہ عرب امارات نے 10 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے مختص کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا یو اے ای کا دورہ انتہائی کامیاب رہا،موجودہ قیادت پر یو اے ای کااعتماد غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

یو اے ای نے پاکستان مین 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے مختص کیے ہیں۔پاکستان کے پاس بے پناہ صلاحتیں اور وسائل موجود ہیں،ان وسائل کو دنیا جانتی اور مانتی بھی ہے،وزیراعظم شہباز شریف ڈلیور کرنا چاہتے ہیں ۔ 

وفاقی وزیر عطآ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئےہیں، ہم جہاں جاتے ہیں سرمایہ کاری اور تجارت کی بات کرتے ہیں، ایران کے مرحوم صدر نے بھی پاکستان سے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کی بات کی تھی۔  

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، دوست ممالک کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، جس دن یو اے ای کی طرف سے 10 ارب ڈالر کی خطیر رقم سرمایہ کاری کیلئے مختص کی گئی، اس دن ایس آئی ایف سی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی، یہ لوگ پاکستان کی معیشت کو ڈبونے کے لئے جو حرکات و سکنات کر رہے ہیں، وہ پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ 

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کل بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، وزیر اطلاعات تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وفاقی حکومت سے پہلے صوبائی حکومتیں اپنا بجٹ پیش کریں۔