پہلا ویمنز ون ڈےانٹرنیشنل ،انگلینڈ  کی پاکستان کو 37رنز سے شکست 

پہلا ویمنز ون ڈےانٹرنیشنل ،انگلینڈ  کی پاکستان کو 37رنز سے شکست 
کیپشن: In the first Women's One Day International, England defeated Pakistan by 37 runs

ایک نیوز:انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 37رنز سے ہرا دیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ڈربی میں کھیلے جانیوالے پہلے ویمنز ون ڈے  میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکت دیدی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر243رنز بنائے، ہدف میں پاکستان نے 50اوورزمیں  9وکٹوں کے نقصان پر 206رنزبنائے، انگلینڈ کی ایلس کیپسی نے 44رنز بنائے، ندا ڈار نے 3وکٹیں حاصل کیں ، عالیہ ریاض، نشرہ سندھو اور ام ہانی نے 2،2وکٹیں  حاصل کیں۔ 

پاکستان کی اننگز میں منیبہ علی 34رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔ سوفی ایکلسٹن نے 3وکٹیں حاصل کیں، یہ ون ڈے سیریز آئی ی سی ویمنز کا حصہ ہے۔ پاکستان کی اسوقت پانچویں پوزیشن ہے۔ آئی سی سی ویمنز  چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہے۔