ججزکی تعیناتی،ایڈوکیٹ جنرل نے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیے 

 خصوصی عدالتوں میں ججزکی تعیناتی،ایڈوکیٹ جنرل نے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیے 
کیپشن: Appointment of Judges in Special Courts, Advocate General submitted notifications in court

ایک نیوز:خصوصی عدالتوں میں ججزکی تعیناتی ،ایڈووکیٹ جنرل نےنوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے ججز تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ایڈوکیٹ جنرل خالد اسحاق نےکہاکہ پنجاب حکومت نےخصوصی عدالتوں میں ججزتعینات کرکےنوٹیفکیشن جاری کردیےہیں،جوکہ عدالت میں جمع کروادیےہیں۔
چیف جسٹس نےایڈووکیٹ جنرل کےمثبت کردارکی تعریف کی اورکہاکہ ہمارے لیے سب قابل احترام ہے آپ نے اچھا رویہ دکھایا ہے۔
ایڈوکیٹ جنرل نےکہاکہ پنجاب کی تمام انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کا تقرر ہو گیاہے۔پنجاب 2 اینٹی کرپشن اور ایک ،ایک جج کی تقرری سروس ٹربیونل اور کنزیومر کورٹ میں کی گئی ۔ اگر کسی جگہ پر تعیناتی ہونی ہے وہ بھی جلد اَز جلد مکمل کر لی جائے گی۔