پاکستان کیساتھ مسلسل تعاون پریواےای کےمشکورہیں،وزیراعظم

پاکستان کیساتھ مسلسل تعاون پریواےای کےمشکورہیں،وزیراعظم
کیپشن: Thankful to Privaya for continuous cooperation with Pakistan, Prime Minister

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کےساتھ مسلسل تعاون پریواےای کےمشکورہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابق (ٹوئٹر)پر پیغام میں لکھاکہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات باعث اعزاز ہے،بہترین مہمان نوازی پر متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں۔

شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر یو اے ای کے مشکور ہیں، ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرمتحدہ عرب امارات گئےتھے،ان کےساتھ کابینہ کےچندوزرابھی تھے۔