ایک نیوز: پشاور کے کور کمانڈر ہاؤس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مادر وطن کی خاطر جانوں کا ںذرانہ دینے والے شہداء کو اعزازات سے نوازا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تقریب نے تقریب میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے ملک پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے 62 شہداء اور ایک غازی کو تمغہ بسالت سے نوازا۔
تقریب میں 6 افسران کو ستارہ امتیاز اور 19 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔