ویب ڈیسک :وزارت خزانہ نے فنڈز اور تنخواہوں کے اجرا میں تاخیر کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے بتایا کہ تنخواہوں اور پنشن ادائیگی کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابقوزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسری سہ ماہی کیلیے تنخواہوں اور پنشن ادائیگی کے فنڈز پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں جبکہ نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلیے دوسری سہ ماہی کے تمام فنڈز جاری کر دیے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز منتقل ہو رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام وعدوں کو پورا کر رہا ہے، اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے پہلے جائزہ کی کامیاب تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے، ترجمان نے بتایا کہ ترقیاتی اخراجات کے فنڈز کا اختیار پلاننگ اور ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹو ڈویژن کے پاس ہے، فنانس اور پلاننگ ڈویژن کی ریلیز حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ترجمان فنانس ڈویژن کے مطابق بجلی کے شعبے کو سبسڈی دینے کیلیے تمام فنڈز دستیاب کروائے گئے، کرسمس سے قبل مسیحی برادری کو تنخواہوں کا اجرا یقینی بنایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ محصولات کی وصولی اور وزارتوں کی طرف سے این ٹی آر کی وصولی مکمل طور پر ٹریک پر ہے۔