تعیناتیوں اور اسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم

 تعیناتیوں اور اسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم
کیپشن:  تعیناتیوں اور اسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کا اہم فیصلہ ،مختلف تعیناتیوں اوراسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  تعیناتیوں اورآسامیوں کی تخلیق کیلئے وزیراعظم کااختیار وزیروں،مشیروں،وزراء مملکت اور سیکریٹریزکےسپرد کردیاگیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی اجازت سےوفاقی کابینہ نے سفارشات کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم عمران خان نے تعیناتیوں کا یہ اختیاراپنے پاس رکھا تھا۔وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سفارشات کی منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان ہے۔

ماہرین اورپروفیشنلز کی آسامیاں تخلیق کرنے کے لیے وزیر اعظم کا اختیار ختم،ماہرین اورپروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ،اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔

کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وزیر،وزیرمملکت یامشیر کی منظوری سے ہوگی۔ریسرچ ایسوسی ایٹس،ینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکریٹری کی منظوری سے ہوگی۔ ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیاجائے گا۔