چیئرمین پی اے کیلئے صاحبزادہ حامدرضا کانام سپیکرکوپیش 

چیئرمین پی اے کیلئے صاحبزادہ حامدرضا کانام سپیکرکوپیش 
کیپشن: چیئرمین پی اے کیلئے صاحبزادہ حامدرضا کانام سپیکرکوپیش 

ایک نیوز:اپوزیشن ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کو  چیئرمین پی اے کیلئے صاحبزادہ حامدرضا کانام پیش کردیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا کی ملاقات ،پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چئیرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر کا چئیرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیار نہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے۔جسے مرضی چاہے چئیرمین نامزد کرے۔

سپیکر نے کہا کہ میں پارلیمانی کمیٹیوں کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں۔

اپوزیشن کا وفد پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن خواجہ آصف سے بھی ملا۔