عیدالاضحی پرجانوروں کی خریدوفروخت کیلئے10منڈیاں قائم ہونگی

عیدالاضحی پرجانوروں کی خریدوفروخت کیلئے10منڈیاں قائم ہونگی
کیپشن: 10 markets will be established for buying and selling animals on Eid-ul-Azha

ایک نیوز:عیدلااضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے 10 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ 
تفصیلات کےمطابق ہر تحصیل میں قائم ہونے والی مویشی منڈی کے انتظامات کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تقویض کی گئی ۔
 مویشی منڈیوں کے بنیادی انتظامات کے لئے تمام اے سیز متعلقہ محکموں کے ساتھ تجویز کردہ سائٹس کا دورہ کریں گے۔ مویشی منڈیوں کے علاوہ شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائی گی۔

شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت متعلقہ زونل افسر ریگولیشن کے خلاف کارروائی ہوگی۔