پیمراکورٹ رپورٹنگ پرپابندی کااقدام عدالت میں چیلنج

پیمراکورٹ رپورٹنگ پرپابندی کااقدام عدالت میں چیلنج
کیپشن: The move to ban Pemra Court reporting is being challenged in court

ایک نیوز:پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کا نوٹفکیشن چیلنج کردیا۔
 درخواست میں پیمرا ، وفاقی حکومت اور سیکرٹری انفارمیشن کو فریق بنایا گیا۔ 

درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ پیمرا کا 21مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی  اور آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخوست گزارنےاستدعاکی کے عدالت پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کرے ۔