زیر سماعت مقدمات کی رپورٹنگ ،پیمرا کا ہدایت نامہ  

زیر سماعت مقدمات کی رپورٹنگ ،پیمرا کا ہدایت نامہ
کیپشن: Reporting of pending cases, PEMRA Manual

ایک نیوز:زیر سماعت مقدمات کی رپورٹنگ سے متعلق پیمرا نےہدایت نامہ جاری  کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹی وی چینلز پر صرف عدالت کے تحریر کردہ احکامات کی خبر  دی جائیگی،عدالتی کارروائی سے متعلق ،ٹکرز ،ہیڈ لائنزنشر کرنےسے گریز کیا جائے ۔ 

پیمرا کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق صرف تحریری احکامات کی ہی خبر دی جائے ۔ براہ راست نشر کی جانیوالی عدالتی کارروائی دکھائی جاسکتی ہے ۔ایسی گفتگو،تجویز،رائے نشر نہ کی جائے جو عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہو۔