چین تائیوان کشیدگی پھر سراٹھانے لگی

چین تائیوان کشیدگی پھر سراٹھانے لگی
کیپشن: Sino-Taiwan tensions are on the rise again

ایک نیوز:چین تائیوان کشیدگی ایک بار پھر سراٹھانے لگی۔
غیرملکی میڈیانےمطابق چین کے جزیرہ نما تائیوان کے اردگرد بڑےپیمانے پر فضائی اور بحری فوجی مشقیں شروع کردیں۔

چینی فوجی ترجمان کاکہناتھاکہ دوروزہ جنگی مشقوں کا مقصد بیرونی طاقتوں کو باور کرانا ہے کہ تائیوان کے مسئلے سے دوررہیں،تائیوان چین کا اندرونی معاملہ ہے،مشقوں میں بری،بحری، فضائی اور راکٹ فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
تائیوان وزارت دفاع کاکہناہےکہ تائیوان نے اپنی فوج پر ہائی الرٹ کردیا ہے،چین کا کوئی بھی اقدام خطے میں عدم استحکام پیدا کرسکتا ہے۔