عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کیس،یاسر شامی کی ضمانت میں توسیع 

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کیس،یاسر شامی کی ضمانت میں توسیع
کیپشن: Aamir Liaquat's Najiba Video Case, Yasir Shami's bail extended

ایک نیوز: مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کیس،یوٹیوبر یاسر شامی کی ضمانت میں6 جون تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں شریک ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6جون تک توسیع کردی۔ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم کے لاہور سے آنے کے باعث کیس کی لمبی تاریخ دی جائے۔