پی ایچ ایف ہیڈکوارٹرکےملازمین پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر رل گئے

 پی ایچ ایف ہیڈکوارٹرکےملازمین پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر رل گئے
کیپشن: The employees of PHF headquarters went on strike after not getting their salaries for five months

ایک نیوز:اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم اور فیڈریشن پر انعامات کی برسات تو کی گئی لیکن پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے ملازمین کی نہ سنی گئی، پانچ ماہ کی تنخواہ کے انتظار میں ایک اور عید بغیر تنخواہ کے گزرنے کا امکان ہے۔
اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیڈریشن کی تو سنی گئی۔

تاہم ملازمین پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر رل گئے، صدر اور سیکرٹری ایک ماہ سے آفس نہیں آئے، دونوں کے اسلام آباد میں ڈیرے۔
ملائیشیا کے بعد فیڈریشن حکام ٹیم کے ساتھ یورپ جانے کے لیے بھی تیار جبکہ پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں ویرانیاں، سٹاف پانچ ماہ کی تنخواہ کا منتظر ہے، کھلاڑیوں کے لیے انعامات کے ساتھ حکومت کی جانب سے فیڈریشن کو بھی چھ کروڑ کی گرانٹ ہوئی لیکن ملازمین فیڈریشن کے عہدیداران کی آفس آمد کے منتظر ہیں۔
پی ایچ ایف حکام کی یورپ روانگی کی صورت میں ملازمین کی ایک اور عید بھی بغیر تنخواہ کے گزرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔