کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کاسلسلہ جاری

کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کاسلسلہ جاری
کیپشن: Return of students from Kyrgyzstan continues

ایک نیوز:کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کا سلسلہ جاری،تیسری فلائٹ  کی آمد  سہ پہر 3بجے تک  متوقع ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے پی کے مینا خان آفریدی کا کہنا ہے  کرغزستان سے پشاور تیسری پرواز سہ پہر 3بجے تک متوقع ہے،خصوصی طیارے کے ذریعے طلبہ باچاخان ائیرپورٹ  پشاور پہنچیں گے۔

گزشتہ شپ پہلی فلائیٹ میں 290 جبکہ دوسری پرواز میں 200طلبہ کرغزستان سے پشاور پہنچے تھے۔ باچا خان ائیر پورٹ پہنچنے پر ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور اور صوبائی وزیرمینا خان آفریدی نے طلبہ کا استقبال کیا تھا۔آج سہ پہر 3بجے تک تیسری پرواز بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب بشکیک سے ایک اور فلائٹ 171طلبہ کو لے کر کراچی پہنچ گئی ۔پی آئی اےکی فلائیٹ 6260صبح 8بجکر 40منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزات خارجہ اور پی ایف اہلکاروں نے طلبہ کا استقبال کیا۔