ملکی سیاسی صورتحال پر صدر عارف علوی کا بڑا بیان

ملکی ،سیاسی صورتحال ،صدر عارف علوی ،بڑا بیان
کیپشن: ڈاکٹرعارف علوی، فائل فوٹو

(ایک نیوز نیوز) ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم امتحان سے گزر رہے ہیں، جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے،آمین۔