شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 دہشتگرد ہلاک، اہم کمانڈر گرفتار

شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز ،کامیاب آپریشنز، 3 دہشتگرد ،ہلاک، اہم کمانڈر ،گرفتار
کیپشن: آئی ایس پی آر، فائل فوٹو

(ایک نیوز نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر 2 آپریشنزکیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ہائی ویلیو دہشت گردکمانڈر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ دہشت گرد کمانڈر کے ساتھ تین دوسرے دہشت گرد بھی گرفتار کرلیےگئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دوسرے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور  آئی ای ڈیز برآمدکی گئیں، مارے اور پکڑےگئے تمام دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔