ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں : مولانافضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان
کیپشن: Molana Fazal ur Rehman

ایک نیوز نیوز:سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کو کہا جاتا ہے ہدایات پر چلنا ہے ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔ ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پر سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں, بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے، ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو یونٹی آف کمانڈ کی حیثیت حاصل ہے لیکن حکومت کو کہا جاتا ہے کہ ہدایات پر چلنا ہے ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ بلاوجہ اگر بحران پیش کرنا ہے تو عام آدمی کو پیش کر دو، ملک کو بحران میں کون مبتلا کر رہا ہے کھل کر بات کرنی چاہیے۔