انسٹا گرام پر ویڈیوز کے لئے جدید ترین فیچر متعارف 

facebook instagram reels
کیپشن: facebook instagram reels
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  فیس بک یا  میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ریلیز یعنی مختصر ویڈیوز بنانے کے لیے تصاویر کو ریمکس کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

 ریمکس فیچر کے تحت صارفین ریلز بنانے کے لیے اپنی تصاویر کو بھی ویڈیوز کی طرح استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کے لیے صارفین کو انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصاویر کو ڈاوٗن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ فیچر کے تحت وہ صرف منتخب تصویر کو سلیکٹ کریں گے اور ان کی تصاویر ریلیز مکسنگ کا حصہ بن جائیں گی۔

انسٹاگرام پر مذکورہ فیچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ٹیمپلیٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو دوسری ویڈیوز یا تصاویر کے ساتھ ریمکس بھی کرسکیں گے۔

یہی نہیں بلکہ انسٹاگرام پر مزید میوزک اور آڈیو مکسنگ کے فیچرز کے علاوہ انسٹاگرام کیمرا کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

انسٹاگرام پر ریلز کے فیچرز کو متعارف کرائے جانے کا مقصد شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنا ہے، میٹا کی جانب سے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ فیس بک پر بھی کئی طرح کے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔