بہت ہوگیا ، اب یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے: مریم نواز

maryam nawaz sharif
کیپشن: maryam nawaz sharif

 ایک نیوز نیوز: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا اب یکطرفہ فیصلوں کےسامنے سرجھکانےکی توقع ہم سےنہ رکھی جائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

مریم نواز کی طرف سے سوشل میڈیا پر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آج عدالتی فیصلے کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہچنے جسے کل پہنچا تھا اور یہ سب نا منظورہے۔

 مریم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، بدتمیزی اور گالیوں کے دباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بینچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتےہیں اور اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں۔