چودھری شجاعت کے حوالے سے مونس الہٰی کا بڑا انکشاف

چودھری شجاعت ،مونس الہٰی ،بڑا انکشاف
کیپشن: مونس الہٰی، فائل فوٹو

(ایک نیوز نیوز) ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت سے خط کے حوالے سے بات ضرور ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ میں نے خط ضرور لکھا ہے اور اس میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ(ق) والے کسی کو بھی ووٹ نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس پر کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ پرویز الہٰی ابھی الیکشن نہ جیتیں جس پر انہوں نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضرور بنیں لیکن عمران خان کے نہ بنیں۔