اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 1200 گرام سے زائد کی منشیات برآمد

 Narcotics recovered from faisalabad airport
کیپشن: Narcotics recovered
سورس: google

ایک نیوز نیوز: فیصل آباد ائیرپورٹ سےشارجہ جانے  والے مسافر سے منشیا ت برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

فیصل آباد ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 1200 گرام سے زائد کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔ 

ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق مسافر سے 1048 گرام آئس ہیروئن اور 192 گرام براؤن ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیروئن کو ملزم حافظ محمد اختر نے بیگ کی تہ میں چھپا رکھا تھا جسے سمگل کرکے شارجہ لے جایا جارہا تھا۔  ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

حافظ محمد اختر کو ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کےلیے اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔