نئی سوزوکی 800 سی سی آلٹو اگلے ماہ سے لانچ ہوگی

maruti suzuki 800
کیپشن: maruti suzuki 800
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: سوزوکی نے اگلے ماہ 800 سی سی آلٹو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ، جدید ترین فیچرز والی سوزوکی آلٹو اب دو مختلف انجن آپشنز میں دست یاب ہوگی۔

 رپورٹ کے مطابق ماروتی سوزوکی اگلے مہینے بھارت میں  سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آلٹو کا نیا ماڈل لانچ کرنے جارہی ہے۔

آلٹو میں 2 انجن آپشنز ہوں گے -  پہلا آپشن ہے ایک ہزار سی سی کا تین سلنڈر پیٹرول انجن جو 66 ہارس پاوراور 89 نیوٹن  ٹار ک  پیدا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ہے جبکہ دوسرا  800cc پیٹرول انجن جو 57  ہارس پاور اور 69  نیوٹن ٹارک کا پاور  پیش کر سکتا ہے  ہے۔ دونوں انجن 5-اسپیڈ مینوئل یا آٹومیٹکAGS یا CVT گیئر باکس کے ذریعے فرنٹ وہیل ڈرائیو ماڈل ہیں ۔

 بھارتی  سوزوکی ماروتی پاکستانی سوزوکی آلٹوسےشکل وصورت میں مختلف ہے پاکستانی سوزوکی باکس ماڈل ، جبکہ ماروتی ہیچ بیک ماڈل ہے ۔

 ماروتی میں پاکستانی سوزوکی کے برعکس ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو  کی سہولت  کے ساتھ اسمارٹ پلے انفوٹینمنٹ سسٹم، پاور ونڈوز، ایل ای ڈی ڈی آر ایل، وہیل کیپس، ڈوئل ایئر بیگز، ای بی ڈی کے ساتھ اے بی ایس، ریورس پارکنگ سینسرز اور چند دیگر بنیادی سہولیات شامل  ہیں۔