عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی
کیپشن: Decline in the price of crude oil in the world market
سورس: pic by geo news urdu

ایک نیوز نیوز: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ عالمی سطح پر معاشی گراوٹ کے باعث تیل کی طلب میں کمی ہوئی۔

 امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 95 ڈالرجبکہ برطانوی  برینٹ خام  تیل  کی فی بیرل قیمت   103 ڈالر ہو گئی۔

عالمی  معاشی  بحران  کا اثر  پام آئل اور  گندم پر  بھی پڑا۔  ملائیشین پام آئل  کی فی ٹن  قیمت میں47 ڈالر کی  کمی سے  831.78 ڈالر جبکہ  گندم کی فی ٹن  قیمت     22.50 یورو  کی کمی سے  328.25 یورو ہو گئی۔

ادھر استنبول میں اقوام  متحدہ  کی زیر نگرانی  روس  اور یوکرین  نے اناج  کی برآمدات کے  معاہدے   پر دستخط کر دئیے۔ معاہدے  کے تحت بحیرہ اسودکی بندرگاہوں کو دوبارہ کھولا جائے  گا۔ 

سیکرٹری  جنرل  اقوام متحدہ نے کہا کہ  یوکرین کی تین اہم بندرگاہیں دوبارہ  کھل جائیں گی۔

امریکی ادارے ایس اینڈ پی گلو بل پرائس مینجر انڈیکس نے     عالمی معیشت پر جاری  رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا  کی معیشت  تیزی سے کساد بازاری کی طرف بڑھ  رہی ہے ،امریکا میں کاروباری سرگرمیاں دو سال میں پہلی بار سکڑ گئیں، یوایس کمپوزٹ پرائس مینجر انڈیکس اس ماہ47فیصد تک گرگیا، برطانیہ برطانیہ میں شرح نمو 17   کی کم ترین سطح پر آگئی۔ چین  اور جاپان میں  بھی معاشی  سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں ۔  یوکرین جنگ نے عالمی سپلائی چینز کو  سخت   نقصان پہنچایا ہے۔