کتوں کوبھی سمارٹ فون نےاپناگرویدہ کرلیا،ویڈیووائرل

کتوں کوبھی سمارٹ فونز نےاپناگرویدہ کرلیا،ویڈیووائرل
کیپشن: Smart phones have also adopted dogs, video viral

ویب ڈیسک:کتوں کوبھی سمارٹ فون نےاپناگرویدہ کرلیا،سوشل میڈیاپرویڈیووائرل ہونےکےبعدتبصرےشروع ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیاپرحال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کتا اسمارٹ فون پر شو سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیواینڈفوٹوایپ انسٹاگرام پرایک ویڈیووائرل ہوئی جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ ایک کتا جو اپنے آرام دہ بستر پر لیٹ کر اسمارٹ فون پر کارٹون ویڈیو دیکھ رہا ہے۔
اینیملز لوور نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر کردہ مذکورہ بالا ویڈیو میں کیپشن بھی دیا گیا جس میں مداحوں سے مزاحیہ انداز میں پوچھا گیا کہ کیا ہر کوئی اپنی ہفتہ وار چھٹیاں اسی طرح گزارتا ہے؟
شیئرنگ کے بعد سے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے جسے 90 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور انسٹاگرام پر 27,000 سے زیادہ موصول ہوئے ہیں۔