خاتون اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے بے ہوش 

 خاتون اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے بے ہوش 
کیپشن:  خاتون اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے بے ہوش 

ویب ڈیسک:شدید گرمی کے دوران بھارتی ٹی وی کی نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوگئی ۔
بھارت کے مختلف علاقے ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں جہاں ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
 نیوز اینکر کی بلیٹن کے دوران بے ہوش ہونے کی ویڈیو بھی فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں اینکر نے لکھا کہ ’ میرے سامنے رکھا ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اوراندھیرا چھا گیا اور پھر میں اپنی کرسی سے گرگئی‘۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزاینکر نے بتایا کہ میں  نے 21 سالہ کیرئیر میں کبھی اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھی کیوں کہ میں نے کبھی بھی بلیٹن کے دوران پانی کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی ، اس روز  اسٹوڈیو  کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے  شدید گرمی تھی۔