آئی جی اسلام آباد کاچارج سنبھالتے ہی افسران کو 7دن کا الٹی میٹم

آئی جی اسلام آباد کاچارج سنبھالتے ہی افسران کو 7دن کا الٹی میٹم
کیپشن: آئی جی اسلام آباد کاچارج سنبھالتے ہی افسران کو 7دن کا الٹی میٹم

ایک نیوز :آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چارج سنبھالتے ہی افسران کو کارکردگی بہتربنانے کیلئے 7دن  کا الٹی میٹم دیدیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارات اجلاس ہوا ۔جس میں افسران کو شہر میں جرائم کے خاتمے کیلئے کارکردگی بہتربنانے کیلئے وقت دیدیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کاکہنا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر ترجیح ہوگی۔شہداء کے بچوں کی شادیوں میں پولیس افسران شرکت کریں گے۔شہداء کے بچوں کے سکولوں میں والدین، اساتذہ میٹنگ میں اسلام آباد پولیس کا نمائندہ جائے گا۔شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم، سکالر شپس دئیے جائیں گے۔فورس کی تنخواہوں میں اضافہ میری ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام میسر وسائل کو بہتر طور پر استعمال کیا جائے گا۔ کمانڈ صرف اللہ کی ہے ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔جرائم کے خاتمے، موثر سکیورٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ جاگیں گے۔

آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا ہے  کہ ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر، اے آئی جی آپریشنز پر مشتمل آئی جی کی خصوصی عمل درآمد کمیٹی بنادی گئی ہے ۔ٹیم تمام ڈویژنز کو سونپے گئے ٹاسک کی مانیٹرنگ، عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔  ہر افسر باوردی فیلڈ میں نظر آنا چاہئے۔ ایف سکس خدمت مرکز 24 گھنٹے عوامی خدمت کے لئے کھلا رہے گا۔کرپشن، قبضہ مافیا، عوام کے ساتھ بدتمیزی پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔سی آئی اے کو فعال کیا جائے گا۔ سی ٹی ڈی کو پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی۔ ڈکیتوں، اشتہاریوں، 10 کےنمبریوں، سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف سخت آپریشنز کئے جائیں گے۔ 

سید علی ناصر رضوی کاکہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے بیرون ملک تربیت حاصل کرنے والے افسران کو پولیس کالج میں تعینات کیا جائے گا۔اے آر یو کو مثالی تربیت دی جائے گی۔تھانوں کی نفری کو اینٹی رائٹ کی تربیت دی جائے گی۔ہر 12 گھنٹے بعد ہر ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ چیک کی جائے گی۔بیرون ملک فرار اشتہاریوں کو واپس لایا جائے گا۔مجرموں کو پولیس خوف ہونا چاہئے۔ 

آئی جی کاکہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے متعلق خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ ضلع بھر میں 25 سے 45 سال عمر کے آفیسرز نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کئے جائیں گے۔جرائم کی بیخ کنی کے لئے سیف سٹی کی مدد لی جائے گی۔