خیبرپختونخوامیں دومختلف کارروائیوں میں11دہشتگردجہنم واصل

خیبرپختونخوامیں دومختلف کارروائیوں میں11دہشتگرجہنم واصل
کیپشن: 11 terrorists were killed in two different operations in Khyber Pakhtunkhwa

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں دومختلف کارروائیوں میں گیارہ دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلےکےبعد10 دہشت گردوں کو  جہنم واصل کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں ایک اور مقابلے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا ،جس کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، جو ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔