قومی اسمبلی کااجلاس آج،سات نکاتی ایجنڈاجاری

قومی اسمبلی کااجلاس آج،سات نکاتی ایجنڈاجاری
کیپشن: National Assembly meeting today, seven-point agenda

ایک نیوز:قومی اسمبلی کااجلاس آج شام کوہوگا،سات نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس آج شام پانچ بجےسپیکرایازصادق کی زیرصدارت ہوگا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قومی اسمبلی اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

جاری کردہ ایجنڈےکےمطابق ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، حالیہ بارشوں سے چارسدہ سمیت ملک بھر میں فصلوں اور املاک کی تباہی پرتوجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی جائے گی۔
ایجنڈےکےمطابق ایف پی ایس سی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2021 ایوان میں پیش کی جائے گی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے۔