شعیب ملک سے شادی :ثنا جاوید کے سابق شوہر کی وائرل پوسٹ جعلی نکلی

شعیب ملک سے شادی :ثنا جاوید کے سابق شوہر کی پوسٹ وائرل
کیپشن: شعیب ملک سے شادی :ثنا جاوید کے سابق شوہر کی پوسٹ وائرل

ویب ڈیسک :شعیب ملک کیساتھ شادی کرنے پر معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاویدکے سابق شوہر  عمیر جیسوال کے نام سے منسوب  پوسٹ وائرل ہورہی۔

20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان سب کو حیران کردیا، یہ خبر پاکستان اور بھارت کے لیے بریکنگ نیوز کے طور پر سامنے آئی۔اس خبر کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تو وہیں ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو بھی تسلی دیتے نظر آئے۔

اسی دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عمیر جیسوال کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔

پوسٹ کے کیپشن میں یہ گانا بھی لکھا گیا “تیرا غم میراغم  اک جیسا صنم ، ہم دونوں کی ایک کہانی ۔یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کو یہی لگا کہ یہ گلوکار عمیر جیسوال کا آفیشل اکاؤنٹ ہے اور اُنہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔
مداحوں کے تبصروں سے تنگ آکر بالآخر عمیر جیسوال نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہیندل کی اسٹوری میں مذکورہ ایکس اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔عمیر جیسوال نے کہا کہ “یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے بلکہ کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہے”۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔
دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔